ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرا میں نہیں تھم رہاہے کورونا کاقہر ، پابندیوں کو 15 مئی تک بڑھائے گی ادھو حکومت

مہاراشٹرا میں نہیں تھم رہاہے کورونا کاقہر ، پابندیوں کو 15 مئی تک بڑھائے گی ادھو حکومت

Fri, 30 Apr 2021 15:44:04    S.O. News Service

ممبئی، 30؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اثراور جاری لاک ڈاؤن کولے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ریاست میں 30/ اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کو 15 دن تک بڑھایا جائے گا۔

بتادیں کہ مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت اور بہت سی دیگر سرگرمیوں پر 14اپریل سے 30 اپریل تک پابندی عائد تھی۔ تاہم اس دوران اہم خدمات کو مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے راجیش ٹوپے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کووڈ کی صورتحال ریاست میں بڑی حد تک مستحکم ہوچکی ہے لیکن تمام ممبروں نے ان پابندیوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے حوالے سے ریاست میں یقینی طور پر کچھ استحکام رہا ہے۔


Share: